اسلام آباد (آئی این پی) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی
الیکشن کے لئے پولنگ کل ہوگی، پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی،
92لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، قومی اسمبلی
کی 11، پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان
اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، ضمنی انتخابات کے لئے ملک
بھر میں قائم 7ہزار489 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 1727 کو حساس قرار دے دیا
گیا، این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے
ہمایوں اخترجبکہ این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی
الدین کے درمیان مقابلہ ہوگا، ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار
پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے، 51ہزار 235 پولنگ عملہ ضمنی
انتخابات میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی
اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن(کل) اتوار کو ہوگا، قومی اسمبلی کی
11، پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان
اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ضمنی انتخابات میں پہلی بار
سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخابات کے
لیے لاہور کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور
تحریک انصاف کے ہمایوں اختر میں مقابلہ ہے جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان
عباسی این اے 124 لاہور سے میدان میں اتریں گے جن کا مقابلہ پی ٹی آئی کے
غلام محی الدین سے ہوگا، کراچی کے حلقہ این اے 243 میں تحریک انصاف اور
متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے،ضمنی
انتخابات کے لئے ملک بھر میں 7ہزار489پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،
جبکہ21ہزار 873پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، 1727پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار
دے دیا گیا ہے، پنجاب کے 848، سندھ کے 201خیبر پختونخوا کے 544اور بلوچستان
کے134پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، پنجاب میں 5193سندھ میں
544خیبر پختونخوا میں 1555اور بلوچستان میں 197پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے
ہیں، ضمنی انتخابات میں 51ہزار 235 پولنگ عملہ ضمنی انتخابات میں اپنی
ڈیوٹی سرانجام دے گا، ضمنی الیکشن والے 35حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد
92لاکھ 83ہزار74ہے، ضمنی انتخابات کے لئے 641امیدواروں کے کاغذات نامزدگی
درست قرار دیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے جن 11حلقوں میں انتخابات ہوں گے ان
میں این اے 35بنوں، این اے 53اسلام آباد، این اے 56اٹک، این اے60
راولپنڈی، این اے63راولپنڈی، این اے 65چکوال، این اے 69گجرات، این اے
103فیصل آباد، این اے 124، 131لاہور اور این اے 243کراچی شامل ہیں، خیبر
پختوانخوا کے حلقوں پی کے 3سوات،پی کے 7سوات، پی کے44صوابی، پی کے53مردان،
پی کے 61نوشہرہ، پی کے 64نوشہرہ، پی کے78پشاور، پی کے97ڈیرہ اسماعیل خان
اور پی کے99ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخاب ہوگا، پنجاب اسمبلی کے حلقوں
پی پی 3اٹک، پی پی 27جہلم، پی پی 103فیصل آباد، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ پی
پی 164لاہور، پی پی 165لاہور، پی پی 201ساہیوال، پی پی 222ملتان، پی
پی261رحیم یار خان، پی پی272مظفر گڑھ اور پی پی 292ڈیرہ غازی خان میں ضمنی
انتخابات ہو گا، سندھ اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 87 ملیر اور پی ایس
30خیرپور میں ضمنی الیکشن ہوگا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے بھی دو حلقوں پی بی
35مستونگ، اور پی بی 40خضدار میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment