لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں استاد بننے کے لیے اب لائسنس لینا لازمی ہو گا، بغیر لائسنس کوئی بھی استاد سکول میں پڑھا نہیں سکے گا۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے نئی پالیسی لائی جائے گی۔صوبائی وزیر کے مطابق لائسنس کے تحت جس استاد کی جتنی تعلیمی قابلیت ہو گی، وہ اس کے مطابق ہی کسی کلاس کو پڑھا سکے گا۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو استاد کا کیوں نہیں؟ ٹیچر لائسنس لیتے ہوئے بتائے گا کہ وہ کیوں استاد بننے کا اہل ہے؟تبادلوں کے سوال پر صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن نے کلرکس کی بھی کلاس لے ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کلرک رشوت لے کر کسی استاد کی فائل آگے کرتا پکڑا گیا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔موجودہ نظام کی خامیوں پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ انہیں سب علم ہے کہ کلرکس کتنی رشوت کھاتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
GC Women university Sialkot (Pakistan) job
GC Women university Sialkot (Pakistan) job Newspaper link GC Women university Sialkot (Pakistan)
-
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے فیصل رضا عابدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد پولیس نے عدلیہ ...
-
Download Press Release SUPREME COURT OF PAKISTAN ...
No comments:
Post a Comment