Saturday, 13 October 2018

نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام، صرف 2دن میں کتنے پاکستانیوں نے درخواستیں جمع کروا دیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی




اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ابتدائی طور پرصرف 7اضلاع میں ’نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام‘ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں اور صرف دو دن میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ویب سائٹ brecorder.com کے مطابق حکومتی ترجمان برائے اقتصادی و توانائی امور ڈاکٹر فرخ سلیم نے بتایا ہے کہ ہاﺅسنگ سکیم کے اعلان کے بعد پہلے دو دن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے فارم حاصل کیے۔ بہت زیادہ لوگوں کی تعداد اپنا گھر حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں نے اس سکیم میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم کامزید کہنا تھا کہ”5سالوں میں 50لاکھ گھر تعمیر کرنے کے لیے بہت بڑی رقم درکار ہو گی۔حکومت کی طرف سے اس ہاﺅسنگ پروگرام کے اعلان کے بعد کئی چینی کمپنیوں نے ہاﺅسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔“ بڑھتے ہوئے قرضوں کے متعلق سوال کے جواب میں فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ ”سابق حکومتیں معیشت کی تباہ حالی کی ذمہ دار ہیں۔“

No comments:

Post a Comment

GC Women university Sialkot (Pakistan) job

GC Women university Sialkot (Pakistan) job  Newspaper link GC Women university Sialkot (Pakistan)