Saturday, 13 October 2018

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پُوری کی،ڈی جی آئی ایس پی آرکا دبنگ بیان،بڑااعتراف





لندن(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور سرحد محفوظ بنانے کے لیے رقم دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے لیے 76 ہزار جانیں دی گئی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر طبقے نے حصہ لیا، (ن) لیگ کی حکومت نےعسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دی اور مکمل تعاون کیا، انہوں نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور سرحد محفوظ بنانے کے لیے رقم دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 5 سال سے نظام نے بہتر کام کرنا شروع کیا ہے، پہلے 2 سے 3 دھماکے معمول ہوتے تھے لیکن اب پورے ملک بالخصوص کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے، جس کے لئے بیورو کریسی اوردیگر اداروں نے مل کرکام کیا، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے، بیورو کریسی اورنظام سے متعلق پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جس نےکامیابی حاصل کی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مغربی میڈیا میں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی الزامات لگائے جاتے رہے، انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان سےمتعلق مثبت خبروں کو اجاگر نہیں کیا جاتا، فاٹا اصلاحات پرمغربی میڈیا میں ایک بھی بامقصد اسٹوری نہیں دیکھی گئی۔آج کا پاکستان ماضی سے بہتر ہے، ہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں، پاکستان میں خرابیوں سے زیادہ اچھائیاں ہیں جو دنیا کو بتانا ہے، بطورادارہ پاکستان کا تشخص بلند کرنا ہمار اولین فرض ہے۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ہماری فوج اورپولیس دہشت گردوں کیخلاف کئی سالوں سے لڑرہی ہے، احتساب اور کرپشن کے خلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں، پاک فوج ملک میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے، پاکستان میں آزادی اظہار رائے موجود ہے، حالیہ عام انتخابات انتہائی شفاف اور آزاد تھے، پاکستان کے متعدد حصوں سے ریکارڈ ووٹرز ٹرن آو ¿ٹ رہا، فوج نے ممکن بنایا کہ ہرشخص اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دے، کسی کو نہیں کہا گیا کہ کس کو ووٹ دینا ہے اورکس کو نہیں، تبدیلی کے سال سے متعلق میری ٹویٹ کو غلط معنوں میں لیا گیا، فوج پرالیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو لے آئے، وقت بتائے گا کہ حالیہ الیکشن تاریخ کے شفاف ترین انتخابات تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فوج 15 سال سےدہشتگردی کی روک تھام کے لئےکام کررہی ہے، پاک فوج سی پیک کی محافظ ہے، بھارت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کیا تو پاکستان 10 کرے گا، جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہو وہ ٹوٹ جاتا ہے، فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے، فوج سب سے منظم ادارہ ہے، پاک فوج کی طرح دیگر اداروں کوبھی مضبوط ہوناچاہیے۔

No comments:

Post a Comment

GC Women university Sialkot (Pakistan) job

GC Women university Sialkot (Pakistan) job  Newspaper link GC Women university Sialkot (Pakistan)